افغانستان کے صوبے جوازجان میں دھماکہ،چھ افراد جاں بحق ،35زخمی امدادی کاروائیاں جاری

افغانستان کے صوبے جوازجان میں دھماکہ،چھ افراد جاں بحق ،35زخمی امدادی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے جواز جان کے شہر درزاب میں بم دھماکے میں کم از کم دس افراد جاں بحق جبکہ 35سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغان کے شہر درزاب کی مارکیٹ میں بم دھماکے سے چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 35سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ عمومی طور پر لوگ دیگر قریبی دیہاتوں سے مارکیٹ میں اشیا خریدنے آتے ہیں جس کے باعث اس علاقے میں رش رہتاہے اور جیسے ہی کاشتکار افراد مارکیٹ میں جمع ہونا شروع ہوئے تو سائیکل میں چھپایا گیا بم پھٹ گیا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغازکر دیا ہے