مزید ظلم و ستم برداشت نہیں کریں گے، سینیٹر شاہی سید
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ (ورکنگ کمیٹی ) کا اجلاس باچا خان مرکز میں سینیٹر شاہی سید کی قیادت میں منعقد ہوا،اجلاس صوبے کی سیاسی صورت حال ،کراچی آپریشن اور تنظیمی امور پر طویل تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں صوبے بھر سے مندوبین نے شرکت کی ،گھنٹوں پر محیط اجلاس میں صوبے کی آئندہ تنظیمی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ،اجلاس کے بعد جاری کردہ علامیہ میں کیا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہر کے نے باقی ملک کی طرح کراچی میں بھی بد ترین دہشت گردی کا سامنا کیا ،درجنوں پارٹی عہدیداران کو چن چن کر قتل کیا گیا ، شہر میں ہماری سیاست جرم بنادیا گیا تھا ،شہر میں جاری آپریشن اور مسلسل حملوں کے پیش نظر ہم نے اپنی تنظیمی سرگرمیاں محدود کرلی تھیں،آج عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی اعلیٰ سطحی فورم مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں صوبے بھر میں اپنی تنظیمی سرگرمیاں منعقد کرے گی ،یونین کونسل کی سطح پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، اضلاع کی سطح پر جلسوں کا انعقاد کیا گا،جس میں صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید بھی شرکت کریں گے ، اجلاس میں جاری کردہ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اب ہم کسی طور مذید ظلم و ستم برداشت نہیں کریں گے،اب عوامی نیشنل پارٹی بھر انداز میں اپنی سرگرمیاں شروع کرے گی،آ ج کاعوامی نیشنل پارٹی کا رکن مصائب کے سمندر عبور کرکے آیا ہے ،جن مصائب کا سامنا ہم نے کیا ہے لوگ صرف وہ کتابوں میں پڑھتے اور کہانیوں میں سنتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی شہر میں جاری آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے ،اعلامیہ میں مذید کہا گیا کہ مرکزی پارٹی کے فیصلے کی روشنی میں کل بروز منگل شام چار بجے کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،ہمارے زخمی وجود پر قدم رکھ کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنے والے اپنی سیاست کے خاتمے کی الٹی گنتی سروع کردیں ، ہمارے سیاسی وجود کوئی مال غنیمت سمجھنے والے اب اپنی سیاسی دکان بند کردیں،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔