وزیر اعلیٰ کے ترقیا تی فنڈ جاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم
حیدرآباد (بیورو رپورٹ )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر تراب علی خوجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے انڈسٹریل زون کی پلاننگ و ڈیولپمنٹ اور ترقیا تی فنڈ جاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنعتیں معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی کا بنیا دی ذریعہ ہیں ، صنعتی فروغ کے لئے ترجیحی بنیا دوں پر انڈسٹریل زون کے مسائل حل کئے جانے چاہئیں ، صنعتکا ر صوبے کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کو شاں ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ صنعتکا روں کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں ۔ صوبہ سندھ کے بیشتر انڈسٹریل زون میں سہولیات مثلاً سڑکوں کی ٹو ٹ پھو ٹ ، نکا سی و فراہمی آب میں فقدان اور اسٹریٹ لائٹ مہیا نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید دشوا ری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،Bاور Cشفٹوں میں کام کرنے والے محنت کش صنعتوں میں آنے سے گھبرا تے ہیں ، حیدرآباد سائٹ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، سائٹ کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ، نکا سی و فراہمی آب کے فقدان سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے ، متعدد بار حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے MDسائٹ کی توجہ صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا جا چکا ہے ۔ واسا ڈرین کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی صنعتوں میں داخل ہو نے سے اربوں روپے کی مشینری کو نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں، صنعتکا روں کی یہ بھی شکایت ہے کہ واسا سیوریج ڈرین کی صفائی کے سلسلے میں صنعتوں کے باہر گرین بیلٹ تباہ کردیئے گئے ہیں ، مگر ڈرین کی صفائی پھر بھی نہیں ہوئی ۔ سائٹ سیوریج پمپنگ اسٹیشن خراب رہتا ہے ، حیدرآباد سائٹ کی سڑکوں کی ٹو ٹ پھو ٹ سے صنعتکا روں کو تیار اور خام مال کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ، صنعتکا ر حکومت کو بھا ری ٹیکس ادا کرتے ہیں ، اس کے عیوض ان کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ۔ حیدرآباد سائٹ فیز IIکے الاٹمنٹ کے معاملے کو فوری حل کیا جانا چاہئے،2008میں صنعتکا روں نے حیدرآباد سائٹ کو کروڑوں روپے انڈسٹریل پلا ٹوں کی پیشگی جمع کرائے ہوئے ہیں ، مگر ابھی تک الاٹمنٹ نہیں ہوئی اور صنعتکا روں میں مایو سی پھیل رہی ہے ، سائٹ میں نئی صنعتیں نہیں لگائی جا رہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ صوبہ سندھ کے دوسرے انڈسٹریل زون حیدرآباد کو ٹری سکھر کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں شامل کریں اور انڈسٹریل زون کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیرات کے لئے فوری فنڈز جا ری کئے جائیں ۔