مسئلہ کشمیر پر اے پی سی میں قوم پرست جماعتوں کو بھی بلایا جانا چاہیے تھا‘ اکبر ملکانی ، ظہور دھریجہ

مسئلہ کشمیر پر اے پی سی میں قوم پرست جماعتوں کو بھی بلایا جانا چاہیے تھا‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، جارحیت کی گئی تو (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنماؤں اکبر خان ملکانی ، ظہور دھریجہ اور عنایت اللہ مشرقی نے بھارت کی طرف سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور کشمیر میں مظالم کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال پر وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے بلائے جانیوالے خصوصی اجلاس بارے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی مسئلے پر تمام جماعتوں کا اتحاد بڑا پیغام ہے اور بھارتی جارحیت کا مثبت جواب ہے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت سے سرائیکی قوم اور سرائیکی وسیب بارے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کی سا لمیت کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ساتھ قوم پرست جماعتوں کو بھی اجلاس میں بلایا جانا چاہئے تھا اور وہ بھی قومی اہمیت کے مسئلے پر اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ۔
دھریجہ