مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس خوش آئند ہے ‘ میاں مقصود

مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس خوش آئند ہے ‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمانی لیڈروں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں قومی سلامتی کی کوششوں کو(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
مربوط بنانے کے لیے پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ازسرنو تشکیل کا اعلان ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کایہ فرض ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کو چھوڑ کر ملکی وقومی مفاد میں متحد ہوکر قومی اتحاد ویکجہتی کاثبوت دیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ تحریک آزادی کو اپنے تمام ترحیلوں اور حربوں کے باوجود روکنے میں ناکام ہوچکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اب پاکستان کے خلاف جھوٹااور منفی پراپیگنڈہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اُڑی حملے کے بعد اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فوجی کیمپ پر حملے کا نیا شوشہ چھوڑدیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے۔اگر ہندوستان نے پاکستان کی جانب میلی نظر سے دیکھاتو اُس کو منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیر برصغیر کی تقسیم کانامکمل ایجنڈا ہے۔کشمیر کی آزادی اور اُس کے پاکستان سے الحاق تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔
میاں مقصود