ملک کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی قیادت باعث افتخار ہے‘ مسعود صلاح الدین

ملک کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی قیادت باعث افتخار ہے‘ مسعود صلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو )کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر مسعود صلاح الدین نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن کمپنی کی قیادت میرے لئے باعث افتخارہے ۔ مجھے امیدہے کہ اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے لئے مجھے میپکو کے افسران (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
وملازمین کا تعاون حاصل رہے گا ۔وہ چارج سنبھالنے کے بعد میپکو ہیڈکوارٹر میں افسران کے تعارفی وخیر مقدمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے کام کرنے والے افسران وملازمین کو میری مکمل سپورٹ حاصل رہے گی ۔میپکو میں مزید بہتر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھے نتائج دئیے جائیں اور وزارت پانی وبجلی کے ہم پر کئے گئے اعتماد کا اہل ثابت کریں ۔ریٹائر ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر فضل اللہ درانی نے کہا کہ مسعو د صلاح الدین میرے یونیورسٹی دور کے ساتھی ہیں اور اس وقت سے ہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔ وہ ایماندار ، محنتی اور کام کرنے کی لگن رکھنے والے آفیسر ہیں جن کا نام نہایت احترام سے پاورسیکٹر میں لیاجاتاہے ۔ یہ میپکو افسران وملازمین کی خوش نصیبی ہے کہ انہیں مسعود صلاح الدین جیسا افسر ملاہے ۔انہوں نے کہا کہ میپکو کے ملازمین اور افسران کسی سے کم نہیں ہیں ۔میپکو گزشتہ دو سال کے دوران تقریباََ16ماہ پورے ملک میں نتائج کے اعتبارسے نمبر ون رہی ہے ۔ یہ سب اس کے ملازمین کی محنت سے ممکن ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتاہوں کہ پوری میپکو نئے چیف کے دست وبازو بن کرمحنت کرے گی ۔ اجلاس میں موجود تمام میپکو آفیسرز نے نئے چیف کا خیرمقدم کیا اور ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد نعیم اللہ، چیف انجینئر آپریشن شاہد حمید چوہان، چیف انجینئر کسٹمرسروسز محموداحمد خان، چیف انجینئر او اینڈ ایم سرفرازاحمد ہراج، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ملک سعید وینس، چیف انجینئر پلاننگ کیپٹن (ر)سرفرازاحمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس میجر فیاض احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس میاں ندیم احمد، ایڈیشنل چیف انجینئر سول جباراحمد، ایڈیشنل فنانس ڈائریکٹر (پی ایم یو )میاں انصاراحمد، منیجر ایڈمن جلیل الرحمن، منیجر ایچ آر ایم لیاقت میمن، سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن عبدالاحمد، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی محمد عمر لودھی، منیجر پروکیورمنٹ ظفر بھٹی، منیجر جی ایس او ملتان سرکل خالد جاوید خان، منیجر ٹیرف ناصر رشید، منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس جہانگیر بھٹہ، عرفان اللہ، منیجر ایم اینڈ ایس اقبال احمد شیخ، منیجر ایم ایم جاوید اقبال، راناعبدالستار،منیجر ریجنل سٹور ملتان اصغر ہاشمی، ایڈیشنل منیجر او اینڈ ایم خالد نذیر، ایڈیشنل منیجر ریجنل سرویلنس عبدالجبار ، ایڈیشنل منیجر پلاننگ مدثر شاہ،ڈپٹی منیجر لیگل ملک امیر عباس سامٹیہ ، ڈپٹی منیجر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی اورڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈ کوارٹر فرخ مشتاق موجود تھے ۔
مسعود صلاح الدین