کمشنر ملتان کا پھاٹا کو میٹرو روٹ کے ساتھ نصب خطرناک بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کا ٹاسک‘ آپریشن شروع
ملتان( سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن کیپٹن (ر) اسداللہ خا ن نے پا ر کس اینڈ ہا رٹیکلچر اتھا رٹی کو میٹرو بس رو ٹ کے سا تھ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
نصب کئے گئے خطرنا ک اور شہر کی خوبصو ر تی کو متا ثر کر نے وا لے بل بو رڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹا نے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد فا رو ق ڈو گر کو پی ایچ اے کے ساتھ مل کر کمر شل سنٹر ز اور گھرو ں کی چھتو ں اور شا ہرا ؤ ں کے اطرا ف میں لگا ئے گئے تما م بل بورڈ ز ہٹانے کیلئے آپریشن کر نے کیلئے مر بو ط را بطہ کا ر قائم کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے ۔گزشتہ روز پی ایچ اے شاہ رکن عا لم ٹا ؤ ن اور محکمہ ر یو نیو کے افسرا ن اور اہلکا رو ں نے وہاڑی چو ک کے اطرا ف میں لگے بل بورڈز کے خلا ف آ پر یشن کا آ غا ز کیا اور بھاری مشینر ی سے بل بورڈز ہٹا نے شروع کر دئیے ہیں ۔تما م بل بورڈز ہٹا نے تک مشتر کہ آ پر یشن جار ی رہے گا ۔
بل بورڈ