میٹرو بس سٹیشن پیپلز کالونی میں مشاہیر کی تصاویر والی ٹائلیں نصب
ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے تحت زیر تعمیر میٹرو بس اسٹیشن پیپلز کالونی میں قیام پاکستان میں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کی تصاویر پر مبنی ٹائلز لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ٹائلز پر ان شخصیات کا مختصر سوانح عمر ی بھی درج ہے ۔ان مشاہیر میں علامہ اقبال،(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
مادر ملت فاطمہ جناح، عبدالرب نشتر،نواب بہادر یار جنگ، نواب محسن الملک ، لیاقت علی خان او ر دیگر شخصیات شامل ہیں جنہوں نے قیام پاکستان میں اپنی شاعری، تحریر،تقاریر اور سیاسی جہدوجہد کے ذریعے کردار ادا کیا۔یہ ٹائلز پیپلز کالونی میٹروبس اسٹیشن کے لئے تعمیر کئے گئے انڈر پاس میں لگائی جارہی ہیں اس انڈرپاس کو پیدل چلنے والے شہری استعمال کریں گے ۔ علاوہ ازیں اس انڈر پاس میں ٹکٹ بوتھ بھی قائم کیاجائے گا جبکہ برقی زینے اور لفٹ بھی دونوں اطراف میں اس میں نصب کی گئی ہے ۔
مشاہیر فوٹو