لوکل گورنمنٹ کے دفتر سے ڈینگی لاروا برآمد‘ سرویلنس ٹیم نے چپ سادھ لی
ملتان ( خبر نگار)ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے دفتر سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈینگی سرویلینس ٹیم نے مذکورہ آفیسر کے خلاف پرچہ دینے کے بجائے چپ سادھ لی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کا لاروا برآمد (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ہونے پر مذکورہ آفیسران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی سرویلینس ٹیم نے گذشتہ روز ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویڑن کے دفتر کا گذشتہ روزمعائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں لگے کولر میں سے ڈینگی لاروابرآمد ہوا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملازمین نے کولر ہٹا دیا اورلاروا والا پانی زمین پر بہا دیا۔ دریں اثناء محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں کو گذشتہ روز ملتان کے مختلف جگہوں سے 36 ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے جس میں زیادہ تر مقامات ان ڈور ہیں یکم جنوری 2016 سے لیکر 3 اکتوبر 2016 تک مجموعی طور پر 1831 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔