ملتان سمیت ڈویثرن بھر کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی تنخواہوں‘ پنشن پر 4 کروڑ 29 لاکھ سے زائد رقم خرچ
ملتان ( خبر نگار)ملتان سمیت ڈویڑن بھر کی یونین کونسلوں میں کام کرنیوالے سیکرٹریوں کی تنخواہوں اور پنشن پر 4کروڑ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
29لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ملتان ڈویڑن نے ملتان سمیت ڈویڑن بھر کی یونین کونسلوں میں کام کرنیوالے سیکرٹریوں کی مکمل تنخواہوں ور پنشن کی تفصیلات لاہور آفس کو فراہم کردی ہیں۔ لاہور بھیجی جانیوالی تفصیلات کے مطابق ملتان کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کی تنخواہوں پر 2کروڑ 20لاکھ۔ وہاڑی میں 1کروڑ 5لاکھ 28ہزار 780روپے، خانیوال میں 50لاکھ 56ہزار 482روپے، لودہراں میں 52لاکھ 69ہزار 219روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
سیکرٹریز تنخواہیں