ستمبر کے دوران ریلوے ملتان ڈویثرن بغیر ٹکٹ مسافروں ‘ ٹھیکیداروں کو جرمانے ودیگر سزاؤں کے 1609 کیسز کا فیصلہ
ملتان(جنرل رپورٹر)ماہ ستمبر کے دوران ریلوے ملتان ڈویژن میں بغیر ٹکٹ مسافروں‘ ڈائننگ کارز کے ٹھیکیداروں اور سٹال (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
والوں کو جرمانے ودیگر سزاؤں کے1609کیسز کا فیصلہ کیا گیا ریلوے ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں مسافروں سے9لاکھ38ہزار780روپے ٹکٹوں کی مد میں اور جرمانوں کی مد میں ایک لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے ڈائننگ کار ز کے ٹھیکیداروں‘غیر معیاری کھانوں والے سٹالز اور کیٹرنگ ٹھیکیداروں کو بھی جرمانے کئے گئے ڈی سی او طاہر مسعود مروت نے متعدد مسافروں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات صادر کئے۔