، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

، شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کے وکیل اویس علی شاہ کی عدم حاضری کے باعث یکم نومبرتک ملتوی کردی ہے۔صوبائی وزیرنے ہائی کورٹ میں دائر اپنی اس درخواست ضمانت میں موقف اختیارکر رکھا ہے کہ وہ الزامات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔خیال رہے کہ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف 5 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا نیب ریفرنس دائرکیا جاچکا ہے۔ملزمان میں سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقارعلی شلوانی، انیتا بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن منصوراحمد راجپوت سمیت دیگرملزمان شامل ہیں۔ریفرنس میں نامزد 6 ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے جبکہ شرجیل میمن سمیت 11 ملزمان کوگرفتارکیا جانا ہے۔