پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام زکریا یونیورسٹی میں کالج پرنسپلزکی 5 روزہ شارٹ ٹرم ٹریننگ شروع ‘ 45 سربراہان کی شرکت ‘ تفصیلی بحث و مباحثہ
ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن لاہور کے زیراہتمام پانچ روزہ شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام برائے کالج پرنسپلز ڈی ای او ز زیرنگرانی کوالٹی انہانسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے.جس میں ملتان ڈویژن سے تقریبا 45 کالجز کے سربراہان نے شرکت کی. افتتاحی تقریب میں (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کی نمائندگی ڈین فیکلٹی فارمیسی چوہدری بشیر احمد نے کی . پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان راشد نے کی. اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے اس افتتاحیہ تقریب میں شرکت کی.پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے صدارتی خطاب میں ٹریننگ کی اہمیت اور خصوصا گڈ گوریننس ان کالجز کو نہایت اہم قرار دیا.جس میں کوالٹی ایجوکیشن کے لیے اس طرح کے ٹریننگ پروگرامز کو ناگزیر قرار دیا.ڈاکٹر محمد فاروق ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ نے تمام شرکاء ٹریننگ کو خوش آمدید کہاڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن عثمان راشد نے ٹریننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ٹریننگ کے ریسورس پرسن ریٹائرڈ سیکرٹری پنجاب سہیل احمد نے اپنے لیکچرز میں کالجز سمیت انتظامی معاملات ، بہتر انتظام حکومت اور پیپرا رولز پر تفصیلی مباحثے پیش کیے .واضح رہے کہ یہ پانچ روزہ شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام بروز جمعہ اختتام پذیر ہوگا.سیکرٹری سٹیج کے فرائض خواجہ محمد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ادا کئے.