زکریا یونیورسٹی ‘ بزوٹاکی کور کمیٹی کا اجلاس رجسٹرار کے معاملے پر دھینگا مشتی پر افسوس کا اظہار ‘ وائس چانسلر سے ملاقات کرنیکا فیصلہ
ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ کے گروپ بزوٹا کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
اندر رجسٹرار کے معاملے پر ہونیوالی دھینگا مشتی اور گالم گلوچ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا بزوٹا نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ اس ہفتے وائس چانسلر سے ملاقات کر کے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا جائے ‘بزوٹا نے یونیورسٹی کے ان تمام بگڑتے ہوئے حالات کا ذمہ دار انتظامیہ کی ایک ہی گروپ کی پشت پناہی کو گردانا جس کی وجہ سے یونیورسٹی روز بروز پستی کی جانب گامزن ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر حالات جوں کے توں رہے تو بزوٹا کا ایک وفد وزیراعلیٰ اور گورنر سے ملاقات کر کے یونیورسٹی کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں آگاہ کرے گا ‘مزید براں ایچ ای سی کی ٹیم کے یونیورسٹی کے دورے اور اختیارات میں بالخصوص سکالر شپ کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کینٹین کو ختم کیا جائے اور یونیورسٹی اساتذہ کو دیے جانیوالے سکالر پش کے ایوارڈ لیٹر فی الفور جاری کئے جائیں۔
بزوٹا