عدلیہ کا فورم موجود ہے ملک منیر قانون ہاتھ میں نہ لیں ‘ ڈاکٹر عبدالقدوس
ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈ اکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا ہے کہ ایک کرپٹ شخص یونیورسٹی کا ماحول تباہ کرنے پر تلا ہواہے‘بد نام زمانہ (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ملک منیر کے ساتھ سابق وائس چانسلرز نے کمپرومائز کر لیا تھا مگر موجودہ وی سی ڈاکٹر طاہر امین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کرپٹ شخص کے ساتھ کمپرو مائز نہیں کریں گے اور یونیورسٹی کے مفاد میں تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے ‘اس سلسلے میں وہ کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ملک منیر کا کردار کیا ہے ‘یہ سب جانتے ہیں ‘ملک منیر کو زبردستی نہیں کرنے دی جائے گی ‘عدلیہ کا فور م موجود ہے وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ‘زبردستی کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے‘ دوسری جانب یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر امین یونیورسٹی کی ترقی کے لئے میرٹ پر تمام کام کر رہے ہیں‘ وہ یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک بنا نا چاہتے ہیں ‘اس کے لئے وہ دن رات کام کر رہے ہیں مگر شرپسند عناصر غلط ہتھکنڈوں سے رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایسے عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔