ملتان اور گردو نواح میں موسم گرما کا دورانیہ طول پکڑ گیا‘ معمولات زندگی متاثر

ملتان اور گردو نواح میں موسم گرما کا دورانیہ طول پکڑ گیا‘ معمولات زندگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار) ملتان اور گردو نواح میں موسم گرما کا دورانیہ طول پکڑ گیا اکتوبر کے مہینے کے آغاز پر ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا دوپہر کے اوقات (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
گرمی اور تپش بڑھنے سے معمولات زندگی بدستور متاثر ہیں جبکہ وقفے وقفے سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیے کی وجہ سے احساس گرمی بھی بڑھ گیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ گذشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔