جنگ ہوئی تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگے‘ یوسف کسیلیہ

جنگ ہوئی تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینگے‘ یوسف کسیلیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی( نامہ نگار)بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے جنگ ہوئی تو اسے دُنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا ۔جنگ کی صورت میں عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ اگلے مورچوں میں ہونگے اور ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی ایک بذدل اور مکار شخص ہے جو پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی جرآت نہیں کرے گا موجودہ جنگی ماحول کا سارا ڈرامہ کشمیر سے دُنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے رچایا جا رہا ہیانہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی جرآ ت ،بہادری اور قربانیوں کے بعد آ زادی کی تحریک کو کامیابی کے بالکل قریب کر دیا ہے اور دُنیا جلد کشمیر کو آ زاد ہوتے ہوئے دیکھے گی ۔