بہاولپور ‘ واٹر مینجمنٹ کے ملازمین کا ریگولر نہ کیے جانے پر احتجاجی دھرنا
بہاولپور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اپیکا کے زیر اہتمام واٹر منیجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف سرکاری ملازمین نے فرید گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کا وفد جنرل سیکرٹری سٹی عبدالجلیل (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
ہاشمی کی قیادت میں دھرنے میں شریک ہوا احتجاجی دھرنے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر منیجمنٹ ملازمین کی تعداد پنجاب بھر میں 1800 سے زائد ہیں جن کا مسلسل معاشی قتل کیا جا رہا ہے وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر کے لاکھوں کنٹریکٹ ملازمین جن میں پروجیکٹ ملازمین بھی شامل ہیں انہیں مستقل کیا جا چکا ہے جبکہ واٹر منیجمنٹ ملازمین کو ہر بار نظر انداز کر دیا جاتا ہے یہ غریب ملازمین12 سال سے مستقل ہونے کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب کی طرف سے جون2017 ء میں ان ملازمین کو فارغ کرنے کا کہا ہے اگر ایک بھی ملازم کو فارغ کیا گیا تو سینکڑوں خاندان وزیر اعلی ہاؤس اور جاتی عمرہ کے سامنے اہل خانہ کے ساتھ خودسوزی کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔