محرم میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘ ڈی پی او خانیوال

محرم میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز ) محرم الحرام کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے میڈ یا کا کردار اہم ہوگا کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق بریکنگ نیوز کا حصہ نہ بنائیں تاکہ کوئی بدنظمی پید ا نہ ہو ۔ان خیالات(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز پولیس لائن خانیوال میں ضلع بھر کے پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او زید بن مقصود اور پولیس افسران بھی موجو دتھے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ساتھ ساتھ جہاں پر شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے قیام او ربھائی چارہ کی فضا ء برقرار رکھیں وہیں میڈیا پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت صحافت سے شہر کا امن قا ئم رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
ڈی پی او خانیوال