امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ کی 1988میں توسیع‘ 2 منزلہ خوبصورت عمارت بنائی گئی

امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ کی 1988میں توسیع‘ 2 منزلہ خوبصورت عمارت بنائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سوتری وٹ میں واقع اامام باگارہ زینبیہ تاریخی امام بارگاہ ہے جس کو تعمیر ہوئے تقریبا کئی سو سال کازائد کا عرصہ گزر گیا ہے یہ امام بارگاہ 22مرلہ رقبہ پر موجود ہے ماضی میں یہ امام بارگاہ کچی اینٹوں سے بنی ہو ئی تھی جس میں ایک کمرہ اور ایک بڑ ا ہال تھا جبکہ چار دیواری بھی کچی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
مٹی سے بنائی گئی تھی بعد ازاں مختلف ادوار میں اس امام بارگاہ کی مختلف انداز میں تعمیر ہوتی رہی 1977میں امام بارگاہ زینبہ کی پرانی بلڈنگ کو گراکر دوبارہ سے تعمیر کیا گیا جبکہ 1988میں اس امام بارگاہ کی توسیع کی گئی جس کے بعد یہاں دو منزلہ خوبصورت عمارت بنائی گئی جس کی پہلی منزل پر ایک سکول بھی بنایاگیا ہے جس میں بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے ماضی میں اس امام بارگاہ میں دور دراز سے کثیر تعداد میں عاشورہ کی مجالس سننے آتے تھے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے امام بارگاہ زینبیہ میں ہر سال مجلس عزا یکم محرم لحرام سے منعقد کی جاتی ہے جو دس محرم الحرام تک جاری رہتی ہے پاکستان کے معروف عالم دین اس امام بارگاہ میں مجلس پڑھتے ہیں امام بارگاہ زینبہ سے دس محرم الحرام سے بر آمد ہونے والا جلوس سوٹی وٹ سے ، حسن پروانہ ، چوک فوارہ قدیر آباد ، کچہری روڑ ، ایم ڈی اے روڑ سے ہوتا ہوا سورج میانی میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔
امام بارگاہ زینبیہ