رجسٹرار شپ تنازع میں شدت، زکریا یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، تصادم، متعدد افراد زخمی

رجسٹرار شپ تنازع میں شدت، زکریا یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، تصادم، متعدد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کی رجسٹرارشپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا‘3 روز سے جاری محاذ آرائی نے تصادم کی شکل اختیار کرلی‘ یونیورسٹی انتظامیہ اورسابق رجسٹرارکے حمایتی افراد میں جھگڑے میں کئی زخمی ہو گئے، دونوں فریق پولیس سٹیشن پہنچ گئے ، جوائننگ رپورٹ وصول کرنے والے کلرک کو نوکری سے فارغ اور پی ایس کا تبادلہ کر دیا گیا، 5ملازمین کو مطل کردیا گیا تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی گزشتہ روز اس وقت میدان جنگ بن گئی جب معطل رجسٹرار چارج لینے ایڈمن بلاک پہنچے جہاں انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی گارڈ اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ‘جب ملک منیر نے آفس میں جانے کی کوشش کی تو ان کو روک لیا گیا جس پر ملازمین نے ایڈمن بلا ک کا دروازہ توڑنا شروع کردیا‘ اسی دورا ن آر او ڈاکٹر مقرب اکبر اورڈائریکٹر سٹیٹ ڈاکٹر سعید اختر نے آکر بات چیت کرنا چاہی مگر دونوں طرف کے حامیوں کی مداخلت پر معاملہ بگڑ گیا اورتصادم ہوگیا جس میں ملک مینر حسین کی ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کے کپڑے پھٹ گئے ، جبکہ متعدددیگر افرادبھی زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس حرکت میںآئی اورصورتحال کو کنٹرول کیا ‘اس موقع پر دونوں فریق مل بیٹھنے پر راضی ہوگئے اورایک کمیٹی جس میں ممبر سینڈیکیٹ طاہر سلطان ، جاوید احمد اور مقرب اکبر شامل تھے سے اس بارے میں بات کرنے کو تیا ر ہوگئے مگر بعدازاں حالات پھر تبدیل ہوگئے، اعتماد کے فقد ان پر دونوں فریقوں نے تھانے جانے کا فیصلہ کرلیا‘ اسی دوران انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملک منیر حسین سے جوائننگ لینے والے جونیئر کلرک سہیل جوڈیلی ویجزپر ملازم تھا کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ رجسٹرار کے پی ایس محمد نواز کے خلاف انکوائری کرنے اور ان کو کنٹرولرآفس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس جھگڑے میں ملک منیر کا ساتھ دینے والے 5ملازمین جن میں سہیل ، رانا مدثر ، حاجی مرید ،ذوالفقار اور خضرحیات شامل تھے کو بھی معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی ، اس بار ے میں ملک منیر حسین کا کہنا ہے کہ اس ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ، میں نے قانون کے مطابق کام کیا مگر یونیورسٹی انتظامیہ خوف کاشکار ہوئی اور ان کی طرف سے ابتدا ہوئی‘ پہلے بھی قانون کے مطابق کام کیا‘ اب بھی قانون کادروازہ کھٹکھٹائیں گے دوسری طرف یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ زکریایونیورسٹی ملتان کے سابق رجسٹرار ملک منیر حسین کو یونیورسٹی نے بے ضابطگیوں کے الزامات میں معطل کیا ہوا ہے اور ان کے خلاف سنڈیکیٹ کی مقرر کردہ تحقیقاتی کمیٹی انکوائری کررہی ہے اس دوران ملک منیر حسین نے گزشتہ روز رجسٹرار آفس پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انتظامیہ نے ایسے اقدامات کررکھے تھے کہ ایسے شخص کو دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا جائے۔ جو لاہور سب کیمپس میں پونے دو ارب کی کرپشن میں ملوث ہے‘طلباء کی غیرقانونی رجسٹریشن اور اپنی سابقہ بیوی اور بیٹے کو غیرقانونی طریقہ سے ملازمت دلوانے پر اور اپنے کئی قریبی رشتہ داروں کو ناجائز طریقہ سے نوازنے پر کارروائی کی گئی اور جس کے خلاف نیب تفتیش کررہا ہے. انٹی کرپشن میں بدعنوانی کا کیس چل رہا ہے. اور بعض مقدمات میں وہ ضمانت پر ہے ی‘ونیورسٹی انتظامیہ بری شہرت کے حامل اس معطل افسر کے ہر ناجائز اور غیرقانونی ہتھکنڈے کی مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ملک منیر حسین کو 2003 میں برطرف ہوچکے ہیں مگر وہ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاکر ایک دفعہ پھر یونیورسٹی انتظامیہ کا حصہ بن گئے ‘یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ان کو چارج شیٹ کرکے ان کے خلاف انکوائری بنا ئی‘ انکوائری کمیٹی کو 15 دن تک اپنی رپورٹ پیش کردے گی‘مزید یہ کہ ملک منیر حسین اور اس کے ساتھ دیگر ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے آج کے واقعہ کے حوالے سے وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں نقص امن پیدا کرنے کی کوشش پر ایک نئی انکوائری کمیٹی بنادی ہے اور ملک منیر حسین کے خلاف قانون کے خلاف کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیاہے۔ اور ان کے ساتھ دیگر پانچ ملازمین جنہوں نے یونیورسٹی دفاتر کے اندر گھسنے کی کوشش کی‘ ان کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔