حادثات میں بچے سمیت 4جاں بحق، نوکری نہ ملنے پر نوجوان کی خودکشی

حادثات میں بچے سمیت 4جاں بحق، نوکری نہ ملنے پر نوجوان کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال، دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو ، جتوئی، احمد پور شرقیہ(نمائندگان) بس اور موٹر سائیکل کے تصادم نے دادا پوتے کی جان لے لی 20سالہ مزدور مشین کی زد میں آگیا ، نوکری نہ ملنے پر نوجوان کی خودکشی ، علم لگاتے عزادار پھسل گیا خانیوال نمائندہ پاکستان کے مطابق آدھی والا کے رہائشی ملازم حسین اپنے پو تے احمد کے ساتھ خانیوال شہر موٹر سا ئیکل پر آرہا تھا کہ آدھی والا موٹر وے پر بس اور انکی موٹر سا ئیکل کا تصا درم ہو گیا جس کے نتیجے میں ملازم حسین ولد خدا (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بخش مو قع پرجا بحق ہو گیا جبکہ ملا زم حسین کا پوتا احمد ولد مرتضی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کر وا دیا گیا ہے مگر بچہ ززخمیو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے راستے میں ہی دم تو ڑ گیا ہے ۔ دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو کے نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی اور تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی بستی مائی سہاگن کے رہائشی مزارع غلام شبیرمالی کا20سالہ بیٹانصیراحمدجومزدوری کی غرض سے شیخوپورہ میں عارضی طورپرمقیم تھاکام کے دوران ایکسی ویٹرکے نیچے آکرموقع جاں بحق ہوگیانعش دائرہ دین پناہ پہنچنے پرکہرام مچ گیارات گئے نمازجنازہ کے بعدمرحوم کوسپردخاک کردیاگیا۔جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق تحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ بیٹ ہزاری کا اٹھارہ سالہ گلفام نے ایف ایس سی کرکے سرکاری محکموں میں نوکری کے لیئے درخواستیں دے چکا تھا مگر کہیں سے بھی نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تو موقع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی میں لایا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا والد نے کاروائی کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار کیمطابق احمدپورشرقیہ کے معروف عزا دار فرحان رضا بھٹہ عرف جوجی بھٹہ گذشتہ رات سید مظفر شاہ بخاری کی رہائش گاہ پر 35/40 فٹ بلند علم حضرت غازی عباس لگاتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس وقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر بھر کے عزا داران معززین شہر عوامی سماجی سیاسی شخصیات ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گے۔ گذشتہ دن دربارحضرت نور شاہ بخاری میں انکا نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ مولانا حسن نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس عزا بھی منعقد کی گئی بعد ازاں ان کو دربار حضرت نور شاہ بخاری کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔
حادثات