خطے کا امن عزیز ہے، پاکستان کی بھارت کو پھر مذاکرات کی دعوت
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے کے امن اور استحکام کے لئے پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ، دہلی میں پاکستانی ہائی کشمنر عبدالباسظ کہتے ہیں معاملات سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ دونوں ممالک کوسفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوو¿ں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی سرگرمی ہوئی نہ ہی کوئی ثبوت ملا ہے، اگر بھارت سرجیکل اسٹرائیک کرتا تو منہ توڑ جواب بھی ملتا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان پرالزام تراشی سے حملے روکنے میں کوئی مد د نہیں ملے گی، جب تک بھارت اوڑی حملے کی تحقیقات شیئر نہیں کرےگا،اس پرتبصرہ بھی نہیں کرسکتے۔