بس اب اور نہیں، انجلینا جولی کا بریڈ پٹ کے ساتھ فلم میں کام سے بھی انکار

بس اب اور نہیں، انجلینا جولی کا بریڈ پٹ کے ساتھ فلم میں کام سے بھی انکار
بس اب اور نہیں، انجلینا جولی کا بریڈ پٹ کے ساتھ فلم میں کام سے بھی انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہالی وڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر کے ساتھ اپنی ہی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں کام سے انکار کردیا ہے۔دونوں نے افریقہ نامی فلم کی تیاری پر کئی سال ملکر کام کیا،یہ فلم افریقہ میں آثار قدیمہ کی تلاش کے موضوع پر ہے اور انجلینا جولی خود ہی اسے ڈائریکٹ بھی کررہی تھیں لیکن اب اس فلم میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں رہی جبکہ بریڈ پٹ بدستور اس فلم میں دلچسپی رکھتے ہیں واضح رہے کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد انجلینا جولی نے اپنے بچوں کو ایک خفیہ مقام پرایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کے گھر میں رکھا ہوا ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بریڈ پٹ ان کے بچوں سے نہ مل پائیں۔انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق پر مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کے لئے مزید 2 وکلاءکی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔

مزید :

تفریح -