افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 25طالبان ہلاک

افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 25طالبان ہلاک
افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 25طالبان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ میں پچیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، افغان وزارت داخلہ کے مطابق جھڑپ صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوئی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران طالبان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے کم از کم پچیس طالبان مارے گئے ، متعدد زخمی بھی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق فورسز نے کئی طالبان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔