بغداد میں تین خود کش دھماکے،15افراد ہلاک

بغداد میں تین خود کش دھماکے،15افراد ہلاک
بغداد میں تین خود کش دھماکے،15افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کی جانب سے جلوس اور بازار میں تین خود کش حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ پہلا دھماکہ بغداد کے جنوب مغربی علاقے الآمین میں ہوا جہاں ایک خود کش بمبار نے خود کو پ±رہجوم بازار میں اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 دکاندار ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔دوسرا خودکش دھماکہ مشرقی علاقے ماشتال کے ایک بازار میں ہوا جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔بغداد کے شمالی علاقے صابی البور میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی 3 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ دولت اسلامیہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔