لاہور سے نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور سے نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہو گئی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر واقع نالے پر آج صبح شہر یوں کو مشکوک سوٹ کیس نظر آیا جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بریف کیس کی تلاشی کے لیے اسے کھولا تو اس میں سے 22سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور اس کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب سوٹ کیس کو کھولا گیا تو اس کے اندر بوری میںخاتون کی لاش موجود تھی جس کی شناخت کے لیے علاقے کی مساجد میں اعلان بھی کروائے گئے اور وہاں لوگوں سے بھی اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی لیکن لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس نے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے جس کے بعد اس پوسٹمارٹم کیا جائےگا ۔