کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دلوائے بغیر اقوام متحدہ کا ایجنڈہ 2030نا مکمل ہے:ملیحہ لودھی
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دلوائے بغیر اقوام متحدہ کا ایجنڈہ 2030مکمل نہیں ہو گا ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ 2030ایجنڈے کی تکمیل کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا کیونکہ یہ رکاوٹیں دور کیے بغیر اقتصادی اور معاشی طریقی ممکن نہیں ہے۔