گوگل کے نئے سمارٹ فون پکسل اور پکسل ایکس ایل آج متعارف کرائے جائیں گے
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا سالانہ ایونٹ آج منعقد ہو رہا ہے جس میں اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی نئی لائن اپ ”پکسل“ متعارف کرانے کے علاوہ ، نیا آپریٹنگ سسٹم اور پکسل لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ سمیت دیگر کئی اشیاءبھی متعاراف کرائے جانے کی توقع کی جا ری ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اگرچہ یہ نئی سمارٹ فون لائن اپ آج متعارف کرائی جائے گی لیکن ان سے متعلق کئی افواہیں پہلے ہی منظرعام پر آ چکی ہیں جبکہ برطانیہ میں فون فروخت کرنے والی کمپنی ”کارفون وئیرہاﺅس“ غلطی سے پکسل فون کے دونوں ماڈلز کے تمام فیچرز ایک اشتہار میں شائع کر چکی ہے جس کے باعث مداحوں کو ان سمارٹ فونز کی بہت سی تفصیلات کا علم ہو چکا ہے۔
گوگل کا ایونٹ سان فرانسسکو میں منعقد کیا جائے گا جس میں 5 انچ فل ایچ ڈی امولیڈ سکرین، سنیپ ڈراگون 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی سٹوریج (جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے)، 12 میگا پکسل بیک اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جبکہ 2770 ایم اے ایچ بیٹری پر مشتمل گوگل کا پکسل فون متعارف کرایا جائے گا اور اس کے منفرد فیچرز سے آگاہی دی جائے گی۔
اسی طرح 5.5 انچ کی کواڈ ایچ ڈی سکرین، 3450 ایم اے ایچ بیٹری پرمشتمل پکسل ایکس ایل بھی متعارف کرایا جائے گا جس کے بقیہ فیچرز گوگل پکسل جیسے ہی ہیں۔ ان دونوں فونز کے بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ تیز ترین چارجنگ کے لئے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی رکھی گئی ہے۔اس فون میں اینڈرائیڈ 7.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم ہوگا جبکہ گوگل کے متعدد مخصوص فیچرز بھی وہی ہوں گے جن میں گوگل اسسٹنٹ، گوگل ڈو اور ایلو ایپس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اس کے علاوہ میڈیا شیئرنگ ڈیوائس ”کروم کاسٹ“ کا اپ گریڈڈ ورژن بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو 1080p ریزولوشن سے 4گنا زیادہ یعنی 4k ریزولوشن تک کے میڈیا کانٹینٹ کو سٹریم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا پکسل ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ اور ایک اینڈرائڈ اور کروم او ایس کے اجزاءکو ملا کر بنایا گیا نیا آپریٹنگ سسٹم بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔