ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ بابر اعظم کی دوسرے ون ڈے میں بھی سنچری نے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیاہے جس پرمیں بلے باز بابر اعظم کو مسلسل دوسری سنچری بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان میں محنت سے عمدہ کھیل پیش کیا اور فتح حاصل کی اور میرا ایمان ہے کہ محنت، عزم اور جذبے سے کوئی بھی کام کیا جائے، اللہ تعالیٰ کامیابی عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔

مزید :

لاہور -