غلطی سے سرحد پار کرنے والا 12سالہ پاکستانی بچہ رینجرز کے حوالے

غلطی سے سرحد پار کرنے والا 12سالہ پاکستانی بچہ رینجرز کے حوالے
غلطی سے سرحد پار کرنے والا 12سالہ پاکستانی بچہ رینجرز کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے 12 سالہ پاکستانی بچے تنویر کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی بچہ پانی کی تلاش میں غلطی سے بین الاقوامی سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تنویر کا کیمپ میں رات بھر خیال رکھا گیا اور پیر کو پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کرکے بچے کو ان کے حوالے کردیا گیا تاکہ اسے قصور میں اس کے گاﺅں بھیجا جاسکے۔

مزید :

قومی -