بدچلنی کے شبہ پر شوہر نے بیوی قتل کردی
میانوالی (ویب ڈیسک) بدکرداری کے شبہ میں خاوند نے رشتہ دار کی مدد سے بیوی کا گلا گھونٹ دیا، ہسپتال پہنچ کر دم توڑگئی۔ تھانہ موچھ میں نواحی علاقہ مندہ خیل کے رہائشی غلام مصطفی خان کے دیئے گئے بیان کے مطابق اس کی بیٹی نسیم بی بی کی شادی 8 سال قبل بستی گل محمد شاہ ولی کے واجد عباس کے ساتھ ہوئی جس میں سے اس کے دو بچے بھی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نسیم بی بی خاوند کے لڑائی جھگڑے اور ناچاقی کی وجہ سے ناراض ہوکر واجد عباس کے رشتہ دار شرافت علی کے پاس رہ رہی تھی۔ گزشتہ روز نسیم بی بی ہمراہ شرافت علی واجد عباس کے گھر آئے ہوئے تھے جہاں میں اپنی زوجہ اور بیٹے ریاض کے ساتھ پہنچا تو واجد عباس نسیم بی بی کو کہہ رہا تھا تم بدکردار ہو میں نہیں چھوڑوں گا۔ شرافت علی نے اسے پکڑرکھا تھا جبکہ واجد نے اس کا گلا دبایا تو وہبے ہوش ہوگئی۔ اسی دوران ملزمان ہمیں دیکھ کر بھاگ گئے۔ نسیم بی بی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں پہنچتے ہی وہ جاں بحق ہوگئے۔