ٹیوٹا موٹرز نے ہتھیلی کے سائزجتنا مصنوعی بچہ روبوٹ متعارف کروادیا
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان میں کم شرح پیدائش کے باعث متعدد خواتین بے اولاد رہ جاتی ہیں جسے دیکھتے ہوئے ٹیوٹا موٹر کارپوریشن نے دو آنکھوں والا ہتھیلی کے سائزجتنا ایک مصنوعی بچہ روبوٹ متعارف کروادیا، ٹیوٹا کے غیرآٹوموٹو وینچر(جو آبادیاتی رجحان کو بڑھانے کا ارادہ رکھتاہے)نے دنیا کے صنعتی ممالک میں جاپان کو عمر رسیدہ افراد کی فہرست میں سب سے نمایاں رکھاہے جہاں جنگ نہ ہونے،کال نہ پڑنے ا ور بیماریاں نہ ہونے کے باوجود آبادی غیر معمولی حد تک کم ہے، یہ روبوٹ ڈگمگا کر چلتا ہے جسے کوئی چھوٹا سا بچہ ہو اور بچوں کی طرح بولتا ہے، ساتھ میں آنکھیں بھی جھپکاتا ہے، اس روبوٹ کو بنانے کا مقصد بچوں سے جذباتی رشتہ استوار کرنا ہے۔