انجلینا جولی نے مزید 2 وکلا کی خدمات حاصل کر لیں
لا س اینجلس (یو این پی) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے طلاق پر مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کے لئے مزید 2 وکلا کی خدمات حاصل کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی نے 2 نئے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔انجلینا جولی نے ان قانونی ماہرین کو ہدایات کی ہے کہ ہر صورت میں یہ ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کروائیں۔