”میں پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کروں گا“ اوم پوری نے دو ٹوک اعلان کر دیا
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار اوم پوری نے ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے احتجاجاً ٹی وی شو کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے رئیلٹی شوز میں پاکستانی ججز پر پابندی لگا دی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اوم پوری ایک بھارتی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے تھے کہ اینکر نے ان سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال کر لیا جس پر انہوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان ، اسرائیل اور فلسطین بن جائیں اور صدیوں لڑتے رہیں؟ یہ کیا میڈیا نے سلمان خان کی رٹ لگا رکھی ہے، میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 22 کروڑ مسلمان رہتے ہیں جن میں سے اکثر کے رشتہ دار پاکستان میں ہیں جبکہ پاکستان میں رہنے والے لاکھوں افراد کے رشتہ دار بھارت میں ہیں۔ بھارت کے 22 کروڑ مسلمانوں کو مت بھڑکاﺅ۔
بس اب اور نہیں، انجلینا جولی کا بریڈ پٹ کے ساتھ فلم میں کام سے بھی انکار
اینکر نے اوم پوری سے سوال کیا کہ بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری کس پر ہے جس پر اوم پوری ”جلال“ میں آ گئے اور کہا کہ میں نے اسے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے؟ ان کے ایسا کہنے پر ٹی وی شو کے دیگر شرکاء بھڑک اٹھے اور اپنے اپنے راگ الاپنے لگے جسے اوم پوری مسکرا کر سنتے رہے اور اس کے بعد وہ احتجاجاً شو سے اٹھ کر چلے گئے۔