جنرل راشد محمود سے چیئر مین ملٹر ی نیٹو جنرل پیٹر پیول کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے چیئر مین ملٹری کمیٹی نیٹو جنرل پیٹر پیول سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، بھارتی جارحیت پر غور
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں دونوں عسکری رہنماﺅں کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر جنرل پیٹر پیول نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ۔اس سے قبل جنرل پیٹر پیول کی آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔