اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 105روپے 45پیسے ہو گئی
مودی سرکار کا جنگی جنون بھارتی معیشت لے ڈوبا
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 104روپے 90پیسے ہو گئی جبکہ اس کی قیمت فروخ 105روپے 45پیسے ہو گئی ہے ۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور اس کی قیمت خرید 104روپے 20پیسے جبکہ قیمت فروخت 104روپے 40پیسے ہو گئی ہے ۔