شام خیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، امن کمیٹی کا رضاکار جاں بحق، ایک زخمی
خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) شام خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کا رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے شام خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کا ایک رضاکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

