پاکستان نے بھارت کےخلاف ثبوت امریکاکے حوا لے کردیے : ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے،پاکستان نے بھارت کےخلاف تمام ثبوت امریکاکے حوا لے کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمیشن نے پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کرنے پر بھی بہت زور دیا ہے۔کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں، تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔