برطانیہ کے بارے میں یورپ کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ جواب جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

برطانیہ کے بارے میں یورپ کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ جواب جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ ...
برطانیہ کے بارے میں یورپ کے لوگ کیا سوچتے ہیں؟ جواب جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل برطانیہ میں یورپی یونین کے ساتھ رہنے یا چھوڑ دینے کے متعلق ریفرنڈم ہوا جس میں اکثریت نے یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سے یورپی ممالک میں برطانیہ کے خلاف ایک سوچ ابھری جس کا اظہار آج کل گوگل سرچز کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف یورپی ممالک کے شہری گوگل پر برطانیہ اور برطانوی شہریوں کے متعلق ایسے مضحکہ خیز سوالوں کے جوابات تلاش کر رہے ہیں کہ آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جب سے برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا ہے تب سے نیدرلینڈ کے شہریوں نے گوگل پر سب سے زیادہ اس سوال کا جواب تلاش کیا کہ ”برطانوی شہری اتنے بدصورت کیوں ہوتے ہیں؟“ ہنگری کے شہریوں نے گوگل سے سب سے زیادہ یہ پوچھاکہ”برطانوی شہری اپنی چائے میں دودھ کیوں ڈالتے ہیں؟“

یونان میں موجود شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ پولیس کاایسا شرمناک سلوک کہ انسانیت بھی شرما جائے
رپورٹ کے مطابق جرمنی والوں نے گوگل پر سب سے زیادہ یہ جاننے کی جستجو کی کہ ”برطانوی لوگ اتنے احمق کیوں ہیں؟“اٹلی کے لوگوں نے پوچھا کہ ”برطانوی اتنے گندے کیوں ہیں؟“ پرتگالیوں نے پوچھا کہ ”برطانوی شہری رونے دھونے والے بچوں کی طرح کیوں ہیں؟“ ہسپانوی شہریوں نے ریفرنڈم کے نتائج پر کوئی سوال کرنے کی بجائے گوگل پر سب سے زیادہ یہ لکھا کہ ”برطانوی شہری عجیب ہیں۔“آسٹریا کے لوگوں نے گوگل سے سب سے زیادہ یہ سوال کیا کہ ”برطانیہ ایک ملک ہے یا شہر؟“واضح رہے کہ گوگل نے گزشتہ دنوں برطانوی ریفرنڈم سے لے کر اب تک کا یورپی ممالک کا سرچ ڈیٹا اپنی ایک رپورٹ میں شائع کیا ہے جس میں یورپی باشندوں کے ان مضحکہ خیز سوالات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -