مودی پاکستانی عوام سے نرم رویے کی توقع نہ رکھے، پانی بندکرنےوالوں کی سانس بندکردیگی:چودھری شجاعت حسین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم ،پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مودی 20کروڑ پاکستانی عوام سے نرم رویے کی توقع نہ رکھے، پاکستانی قوم پانی بندکرنےوالوں کی سانس بندکردیگی۔
سابق وزیر اعظم ،پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ساتھ نبھانےوالے رہنمااورکارکن قابل فخر ہیں ،پارٹی صوبائی اورضلعی انتخابات 15روز میں مکمل کرلیے جائینگے ،پاکستانی قوم کسی صورت جارحیت برداشت نہیں کریگی ، مودی 20کروڑ پاکستانی عوام سے نرم رویے کی توقع نہ رکھے، پاکستانی قوم پانی بندکرنےوالوں کی سانس بندکردیگی۔