ہمارے گھر میں موجود وہ اشیاءجنہیں فوری تبدیل کرلیناچاہیے لیکن ہم انجانے میں انہیں استعمال کئے جارہے ہیں
لندن(نیوزڈیسک) ہمارے گھروں میں کئی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کی ایک مقررہ تاریخ ہوتی ہے اور اس کے بعد انہیں استعمال نہیں کرناچاہیے لیکن ہم انجانے میں ان کا استعمال کئے جاتے ہیں۔آئیے آپ کو کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سلیپر
یہ جوتے اکثر ہم اپنے گھروں میں پہنتے ہیں لیکن انجانے میں اسے سالوں استعمال کرتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سلیپرز کو ہر چھ ماہ بعد ضرور تبدیل کرلینا چاہیے اور اگر ایسا مشکل لگے تو کم از کم انہیں ضرور دھولینا چاہیے ورنہ پاﺅں میں انفیکشن ہوسکتی ہے۔
تکیے
رات کو سوتے ہوئے ہماری سب سے اہم چیز تکیہ ہوتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ دو سال تک استعمال کرنا چاہیے ۔ ان تکیوں میں جراثیم سرائیت کرتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں انفیکشن ہونے کے ساتھ گردن اور کندھوں میں درد ہوسکتا ہے۔
ہیر برش
اپنے بالوں کے برشوں اور کنگھی کو سال میں ایک بار ضرور تبدیل کرنا چاہیے۔انہیں ہفتے میں ایک بار ضرور بال نکال کر دھونا چاہیے تاکہ وہ جراثیم سے پاک ہوسکیں۔
سپونج
برتن دھونے والے سپونج کو ہر ماہ تبدیل کریں۔جب ہم برتن دھوتے ہیں تو کئی طرح کے جراثیم برتنوں سے ان پر منتقل ہوتے ہیں لہذا ہر ماہ انہیں تبدیل کریں۔
تولیہ
نہانے سے جراثیم سے نجات ملتی ہے لیکن اگر تولیے پر ہی جراثیم موجود ہوں تو کافی مشکلات جنم لے سکتی ہیں لہذاانہیں ایک سو دوسال بعد تبدیل کریں۔
ٹوتھ برش
یہ آپ کے دانتوں کو صاف کرتا ہے لیکن ساتھ ہی آپ کے منہ میں موجود جراثیم ان پر آجاتے ہیںلہذااسے بھی تین ماہ کے اندر ضرور تبدیل کریں۔