وزیراعظم سمیت64سیاستدانوں اور اعلیٰ شخصیات پر بیرون ملک رقوم بھجوانے کا الزام ، ہائی کورٹ نے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کرلیا

وزیراعظم سمیت64سیاستدانوں اور اعلیٰ شخصیات پر بیرون ملک رقوم بھجوانے کا ...
وزیراعظم سمیت64سیاستدانوں اور اعلیٰ شخصیات پر بیرون ملک رقوم بھجوانے کا الزام ، ہائی کورٹ نے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے کے الزامات پرمبنی وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور سینیٹ میں اپوزیشن رہنماءچودھری اعتزاز احسن کو عدالت نے طلب کرنے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،پرویز الہی ،چودھری شجاعت حسین،سپیکر قومی اسمبلی سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

جسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ عمران خان، نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چودھری شجاعت حسین، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشائ،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے 300 ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں 149جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت اس کیس میں 24سیاست دانوں کے خلاف پہلے ہی یکطرفہ کاروائی شروع کر چکی ہے ،کیس کو مزید آگے بڑھایا جائے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -