بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے،معاملہ عالمی فورموں پر اٹھایا جائے ،وکلاءتنظیموں کا مطالبہ

بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے،معاملہ عالمی فورموں پر اٹھایا جائے ...
بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے،معاملہ عالمی فورموں پر اٹھایا جائے ،وکلاءتنظیموں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلاءکی نمائندہ تنظیموں نے پانی روکنے کی بھارتی دھمکیوں گھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیوں کا از خود نوٹس لے کیونکہ دو جوہری طاقتوں میں کشیدگی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

اس سلسلے میں سپریم کورٹ بار ، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور ٹیکس بار کے عہدیداروں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے حکومت پاکستان اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے دفاع کے معاملے پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ، وکلاءاپنی ریاست ، حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم کورٹ بار کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی دھمکیاں دینے کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر جائیں ، کسی ملک کا پانی روکنا ریاستی دہشت گردی ہے اور بھارت کو ریاستی دہشت گرد قرار دلوایا جائے، انہوں نے کہا کہ پانی روکنے کی دھمکیاں دینا مودی سرکار کی نیچ حرکت ہے. بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارتی عوام پرامن ہیں وہ مودی سرکار کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے کی مذمت کریں اور بھارتی عوام ایسا کرتے ہیں تو ہم اس کے ساتھ ہیں.

وکلاءتنظیموں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزاتی ثبوتوں کے ساتھ جنیوا میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے .اس کے علاوہ دیگر عالمی انسانی حقوق کے فورمز پر بھی اس بات کو اجاگر کیا جائے، ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن ، لاہور بار کے صدر جہانگیر اے جھوجہ اور لاہورٹیکس بار کے صدرفرحان شہزاد نے اعلان کیا کہ وہ سپریم کورٹ بار کے ساتھ کھڑے ہیں اور سپریم کورٹ بار جو ان کی تنظیم جو فیصلہ کرے گی اس کا ساتھ دے گی۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مودی سرکاری کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے ، بار کی جانب سے پانچ اکتوبر کو پہلا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکاری کے خلاف احتجاج کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ احتجاج سلسلہ وار کیا جائے گا اور 5اکتوبر کو ہائیکورٹ بار کے اراکین احتجاجی مظاہرہ کریں گے جبکہ 7اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاءکا ایک بڑا اجلاس ہو گا جس میں احتجاج کے سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ صدر رانا ضیاءعبدالرحمن نے کہا کہ ملکی دفاع کے معاملے پر تمام وکلاءمتحدہ ہیں اور کالے کوٹ والے یہ سپاہی اپنے ملک کے دفاع کے لئے پیش پیش ہیں۔

مزید :

لاہور -