دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ رہے ہیں ، جلد ان تک پہنچ جائیں گے: سرفرازبگٹی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ اب دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ رہے ہیں ، ہم بہت جلد ان تک پہنچ جائیں گے۔دہشت گردی کی جنگ میں اس وقت ہم فرنٹ لائن پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرانی میں آج بہت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،بس فائرنگ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔دہشت گردوں نے آج حملہ کرکے ہزارہ برادری کی خواتین کونشانہ بنا یا ہے،بس میں2دہشت گرد داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ہم نے ان کے ملزمان پکڑے اور انجام تک پہنچائے ہیں اور ان کے بہت سے نیٹ ورک بھی توڑ دئیے گئے ہیں۔