بیلا روس کے صدر3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیلا روس کے صدر الیگزینڈریو لوکا شینکو3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈریو لوکا شینکو کو وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کیا اور منگل کی شب 11 بجے کے قریب پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ 3 روزہ ہوگا جس میں وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت و تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف ایم او یوز بھی سائن کیے جائیں گے۔