ہواوے HONOR 8پاکستان میں متعارف کرادیا گیا
لاہور(پ ر)ہواوے نے پاکستان میں نیا اسمارٹ فون HONOR 8 باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے۔اسٹیٹ آف دی آرٹ اور جدید کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس اس اسمارٹ فون کی قیمت محض48,499 روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ موبی لنک جاز کا تھری جی انٹر نیٹ پیکیج بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔147Eyes to the World148, کی ٹیگ لائن کے ساتھ پیش کردہ یہ رجحان انگیز اور فیشن ایبل ڈیوائس تیز ترین لائف اسٹائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے ،اس کی سپریم اسپیڈ،ہائی کوالٹی کیمرہ اور اسمارٹ فنکشنز اسے ایک مکمل اور بہترین ڈیوائس بناتے ہیں۔اس کی 5.2انچ کی اسکرین کی فنشنگ نہایت ہی عمدہ ہے ،اس کی تہوں کے درمیان lithographyاور تھری ڈی گریٹنگ کوٹنگ کی گئی ہے ،گوکہ یہ انسانی آنکھ سے پوشیدہ ہیں،تاہم یہ شاندار بصری تجربے کیلئے برائٹ کلرز جنریٹ کرتے ہیں،اپنے 2.5D خم کے باعث اسکا ڈائمنڈ کٹ میٹل فریم اسے ایک غیر معمولی ڈیوائس بناتا ہے اور اسے گرنے اور بے احتیاطی سے پکڑنے میں حفاظتی پرت کا کام انجام دیتا ہے،ہواوے کے سابقہ فلیگ شپ ڈیوائسز کی طرح اس میں بھی دو 12میگا پکسل سینسر کے ساتھ ڈیول کیمرہ موجود ہے،ایک RGBسینسر کلر ز کیلئے جبکہ ایک مونو کرام سینسر تفصیل کیلئے ہے ،اسکا مونو کروم سینسر عام حالات سے تین گنا زائد روشنی حاصل کرتا ہے جس سے امیج کی کوالٹی بہتر اور شور میں کمی واقع ہوتی ہے ،حتیٰ کہ اندھیرے میں بھی یہ بہترین اور روشن تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ہواوے HONOR 8کا کیمرہ لائٹ پینٹنگ اور بیوٹی موڈ سے پینو رامافریمز،سلو موشنز،فوڈ موڈ،HDR,،سپر نائٹ اور واٹر مارک تک کیلئے فنکشنز اور فلٹرز کو نہایت خوبصورتی سے سپورٹ کرتا ہے ،اس کے8میگا پکسل فرنٹ کیمرے سے آئیڈیل سیلفی بنائی جاسکتی ہے ،ہواوے HONOR 8 کو i5 کو پروسیسر پر مشتمل Kirin Octa-core سی پی یو چپسٹ سے تیار کیا گیا ہے جو کہ پروسیسنگ اسپیڈ،رسپانس اور بیٹری لائف کو بڑھاتا ہے ،اس میں 4GB ریم اور 32GB کی آن بورڈ میموری موجود ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 128 GB تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔
،اس کے تھری ڈی فنگر پرنٹ اسکینر میں سلیف لرننگ کی خاصیت موجود ہے ،جا کامطلب یہ ہے کہ اسے جس قدر استعمال کیا جائیاگ اس قدر ہی اس کی رفتار میں تیزی آئیگی ،اس کی 3,000mAh1کی بیٹری اسمارٹ پاور کے ساتھ 4.0 زیادہ سے زیادہ کا اسٹینڈ بائی ٹائم مہیا کرتی ہے ،فل بیٹری کی صورت میں عام حالات میں یہ ڈیوائس 1.77دن جبکہ ہیوی استعمال کی صورت میں1.22دن چل سکتی ہے ،اس کی پاور مسلسل10گھنٹے تک ویڈیو چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اس کی ورلڈکلاس 9V/2Aچارجنگ صلاحیت بیٹری کو محض آدھے گھنٹے میں50فیصد تک چارج کردیتی ہے ،یہ اسمارٹ فون چار دلکش رنگوں پرل وائٹ،مڈ نائٹ بلیک ،گولڈ اور سفائر بلیو میں دستیاب ہے۔