کابینہ نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی آزمائشی طور پر شروع کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی آزمائشی طور پر شروع کرنے کی منظوری دیدی
کابینہ نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی آزمائشی طور پر شروع کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی اینڈ سروس آزمائشی طور پر متعارف کروانے کی منظوری دیدی ۔ کابینہ نے روس کے ساتھ توانائی معاہدے پر مذاکرات سمیت متعدد معاہدوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 0.1 فیصد کی قابل ادائیگی فیس اور اضافی حصص کے اجرا پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی 10 فیصد کی سپروائزری قابل ادائیگی فیس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی، لاہور اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام، ائیرمارشل احمر شہزاد کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کا چیئرمین بنانے کی بھی منظوری دیدی۔ کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بینچ II لاہور کے جوڈیشل ممبر (بی ایس 21 )عمر ارشد حکیم کے کنٹریکٹ میں توسیع، بینکنگ کورٹ Iحیدر آباد کے جج کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ جرمنی کیساتھ مالیاتی تعاون معاہدہ 2015 ءپر دستخط ، حقوق ملکیت دانش کے میدان میں پاک چین تعاون کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی بھی توثیق کر دی۔ کابینہ نے انسداد بدعنوانی اداروں اور محتسب کے ای سی او علاقائی مرکز برائے تعاون کی دستاویز کی بھی توثیق کی ۔

اگر آپ کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں بلکہ صرف یہ ایک کام کر لیں

وفاقی کابینہ نے روس اور پاکستان کے درمیان جامشورو میں 600 میگا واٹ کے قدرتی گیس کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے تعاون کے بارے میں معاہدہ پر بات چیت کے آغاز کی بھی منظوری دی۔ پاکستان کے کوریا، کینیڈا اور قطر کے ساتھ دو ہرے ٹیکس سے گریز اور آمدنی پر ٹیکسز کے حوالہ سے مالیاتی چوری کی روک تھام کیلئے موجودہ معاہدوں میں ترمیم کی بھی توثیق کر دی۔ کابینہ نے 22 ستمبر 2017 کو قانون مقدمات نمٹانے کیلئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 ستمبر 2016 کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ ڈبلو ٹی او ریگولیشن کی روشنی میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی قابل در آمد تیار اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے 6 فیصد تک کم کرنے کیلئے 31 دسمبر 2011 کے ایس ار او 2011 / (1) 1125 میں ترمیم کی بھی منطوری دی۔ اجلاس میں بڑے گوشت کی درآمد کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر میں مذکورہ جنس ”ایم بی ایم “کے لفظ کو مذکورہ پالیسی آرڈر مین ”میٹ اینڈ بون میل “ کے لفظ کے بعد شامل کیے جانے کی ترمیم بھی منظور کر لی۔

یہ 5G سروس ملک میں سمارٹ فون، سمارٹ ٹیبلٹس ، سمارٹ گھڑیاں، سمارٹ فریج ، سمارٹ کاریں، سمارٹ چشمے حتیٰ کہ سمارٹ کپڑے متعارف کروانے کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی، 5Gٹیکنالوجی اینڈ سروس 4G کے مقابلے میں 400 فیصد زیادہ تیز رفتار ہوگی جو 10 گیگا بائٹس پر سیکنڈ موجودہ سپیڈ کو 100 گیگا بائٹس پر سیکنڈ تک لیجانے اور ایک ہی وقت میں کروڑوں افراد کی جانب سے انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کے باوجود اس کی رفتار میں کمی روکنے اور اس کی سپیڈ بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

مزید : اسلام آباد