عراق سے آزادی کیلئے کُردستان میں ریفرنڈم، پاکستان بھی میدان میں آگیا، ایسا اعلان کردیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق سے آزادی کے لیے کردستان میں ریفرنڈم کے انعقاد پر ترکی نے عراق کی آئل پائپ لائنیں اڑا دینے کی دھمکی دے دی اور اس ریفرنڈم کو یکسر مسترد کر دیا۔ اب پاکستان بھی اس پر میدان میں آ گیا ہے۔ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھی عراق میں ہونے والے اس ریفرنڈم کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ریفرنڈم عراق کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے چنانچہ یہ کسی طور قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہی نہیں بلکہ یہ ریفرنڈم عراق ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔“
قطر کے بعد ترکی نے ایک اور ملک میں اپنا سب سے بڑا فوجی اڈا بناڈالا، کونسا ملک ہے؟ جان کر امریکی فوج کی پریشانی کی حد نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ ”پاکستان عراق کی خودمختاری، سالمیت اوروحدت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو عراق میں25ستمبر 2017ءکو ہونے والے اس ریفرنڈم پر شدید تحفظات ہیں۔اس معاملے پر ہم عراق، اس کے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔“واضح رہے کہ عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان پر 2003ءسے کردوں کی حکومت ہے جہاں ریفرنڈم کے بعد عراقی کرد رہنماءمسعود بارزانی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”کردشہریوں کی بھاری اکثریت نے عراق سے آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔“