ہنڈا اٹلس کارزنے ڈیڑھ لاکھ سوک یونٹس فروخت کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا

ہنڈا اٹلس کارزنے ڈیڑھ لاکھ سوک یونٹس فروخت کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان میں مجموعی طور پر 150,000 سے زاید ہنڈا سوک یونٹس فروخت کرنے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔یہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے پس منظر میں جو چیز سب سے نمایاں ہے وہ برانڈ کا اپنے تمام ماڈلز میں معیار کو برقرار رکھنا ہے۔ نئی ہنڈا سوک نے اپنے منفرد فیچرز اور جدید ڈیزائن کے ساتھ ایک بلند معیار قائم کیا ہے۔ ہنڈا سوک کو پاکستان میں پہلی بار 1994ء میں اپنی لانچ کے ساتھ ہی پاکستانی صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوگئی اور اس نے مقامی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ سوک کا 6th جنریشن ماڈل نئی شکل و صورت کے ساتھ 1996ء میں متعارف کروایا گیا اور اس کے بعد مکمل طور پر نئی ساخت، جدید ڈیزائن اور نمایاں فیچرز کے ساتھ 2001ء میں ہنڈا سوک کی 7th جنریشن منظر عام پر آئی۔منفرد گاڑیاں بنانے کے اپنے ویژن کے ساتھ ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے 2006ء میں سوک کی 8th جنریشن متعارف کروائی جسے مارکیٹ میں بے حد پذیرائی ملی اور اس کے بعد اعلیٰ معیاری فیچرز کے ساتھ 2012ء میں اس کی 9th جنریشن سامنے آئی۔حال ہی میں 2016ء میں ہنڈا سِوک کی تازہ ترین 10th جنریشن لانچ کی گئی جو ٹیکنالوجی اور ڈیزائن میں سب سے منفرد ہے۔ نئے ماڈل میں اب تک فراہم کئے گئے سب سے بہترین فیچرز موجود ہیں، جو ہنڈ ا کی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ساتھ وابستگی اور انجینئرنگ میں مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسی وجہ سے نئے ماڈل کو اپنے سٹائل اور کارکردگی کی بنا پر ایک آئیکون کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

مزید : کامرس